مچلو کے علما و عمائدین کا اجلا س ،علاقے کے عظیم تر مفاد میں مل کر چلنے پر اتفاق


19/06/2021

رپورٹ، حامد حسن
پیرزادہ سید شمس الدین کی صدارت میں مچلو کے علما و عمائدین کا ایک اہم اجلا س منعقد ہوا۔ جس میں حالیہ انتخابات میں پیدا ہونے والے اختلافات پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ شرکا اجلاس نے اس بات پر اتفاق کیا کہ جب تک باہم متحد ہو کر علاقے کی ترقی کیلئے کام نہ کیا گیا تو علاقے کو نقصانات کا سامنا رہے گا۔ عمائدین نے علاقے کے عظیم تر مفاد میں مل کر چلنے پر اتفاق کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ تمام امور میں مشاورت کو ترجیح دی جائے گی اور سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر علاقائی مفادات کے تحفظ اور حصول کیلئے مشترکہ طور پر کوششیں کی جائیں گی۔ اجلاس میں علامہ یونس سلتروی، سید منیر حسین میرواعظ خانقاہ صوفیہ امامیہ نوربخشیہ مچلو، مولانا فدا مچلوی ، علی شیر ، شمشیر علی اور دیگر عمائدین نے شرکت کی۔ اجلاس میں حالیہ انتخابات میں پیدا ہونے والی غلط فہمیاں دور کی گئیں اور آئندہ پیرزادہ سید شمس الدین صاحب کی قیادت میں مسلک کے کاموں ہر ایک نے بڑھ چڑھ کر حصے لینے کے عزم اظہار کیا گیا۔


دیگر تحریریں