نوربخشی مساجد و خانقاہوں میں عشرہ محرم الحرام انتہائی عقیدت واحترام سے منایا گیا


24/08/2021

گلگت بلتستان، راولپنڈی اسلام آباد، کراچی (اپنے رپورٹرز سے)
ملک کے دیگر حصوں کی طرح گلگت بلتستان میں ملت حقہ صوفیہ امامیہ نوربخشیہ کی مساجد و خانقاہوں میں عشرہ محرم الحرام انتہائی عقیدت واحترام سے منایا گیا۔ ضلع گانچھے، ضلع سکردو اور ضلع شگر کے علاوہ گلگت ، راولپنڈی، اسلام آباد، علی پور، چکری، لاہور، فیصل آباد، بہاولپور، کراچی اور کوئٹہ میں مجالس منعقد ہوئیں جن سے علما کرام نے خطاب کیا۔ اپنے خطابات میں علمائے کرام نے فلسفہ کربلا پر بھرپور روشنی ڈالی اور مصائب کربلا سے روشناس کرایا۔ مجالس میں ہزاروں عاشقان شہیدان کربلا ؑ نے شرکت کی۔ ذاکرین اور مقررین شرکاء کو کربلا کے واقعات سے آگاہ کیا اور دین اسلام کی سربلندی کی خاطر جان کی قربانیاں دینے والے شہداء کوخراج تحسین پیش کیا ۔

گانچھے میں خانقاہ معلیٰ میر مختار اخیار ؒ کریس میں مجالس سے پیر طریقت سید محمد شاہ نورانی ، علامہ محمد حسن نوری, علامہ الحاج پیر زادہ سید شمس الدین نے خطاب کیا۔ مسجد صفہ کریس میں مجالس سے , پیر زادہ سید شمس الدین, علامہ محمد عباس کوروی , مولانا عمران خان, مولانا محمد یعقوب ، مولانا سجاد نوری اور سید علی کوروی نے خطاب کیا۔
اس سال پیرزادہ سید شمس الدین الموسوی صاحب نےخانقاہ معلی صوفیہ امامیہ نوربخشیہ خپلو۔خانقاہ معلی صوفیہ امامیہ نوربخشیہ سرموخانقاہ معلی میر مختار اخیار صوفیہ امامیہ نوربخشیہ کریس ، خانقاہ معلی صوفیہ امامیہ نوربخشیہ کھرکو لہر، خانقاہ معلی صوفیہ امامیہ نوربخشیہ سلینگ، خانقاہ معلی صوفیہ امامیہ نوربخشیہ مچلو، خانقاہ معلی صوفیہ نوربخشیہ تلس، خانقاہ معلی صوفیہ امامیہ نوربخشیہ کاندے، خانقاہ معلی صوفیہ امامیہ نوربخشیہ ہلدی، خانقاہ معلی صوفیہ امامیہ نوربخشیہ تھگس اس کے علاوہ غورسے، سرمو، سلینگ، کرامینگ ، کھرکو ، بلغار کے محلوں کی مساجد میں مجالس سے خطاب کیا۔
جامعہ آل رسول صوفیہ امامیہ نوربخشیہ خپلو ہچھی میں سید شمس الدین پیرزادہ نے مجالس پڑھائی جبکہ علامہ شیخ محمد یونس سلتروی اور سید منور علی نے بھی ان کی معاونت کی۔ اس کے علاوہ میں طریقت سید شمس الدین الموسوی نے جامعہ آل رسول صوفیہ امامیہ نوربخشیہ سٹرونپی میں پڑھائی۔
سکردو، منٹھل مسجد میں مولانا اسحاق ثاقب اور سید ھارون نے خطاب کیا۔ خانقاہ معلی نوربخشیہ شیر تھنگ پر قاری غلام رسول نے مجالس پڑھیں۔ جامع مسجد صوفیہ امامیہ نوربخشیہ پولیس لائن سکردوعلامہ ابراہیم طالب جوہری مصائب کربلا بیان کئے۔
اخون کالونی میں مجالس سے مولانا کفایت علی، مدرسہ باب العلم صوفیہ امامیہ نوربخشیہ سکردو میں مولانا محمد حسن مچلو، مولانا اسحاق ثاقب اور مولانا سکندر اعظم نے خطاب کیا۔ گلگت میں مولانا شکور علی انور نے مجالس سے خطاب کیا۔
خپلو خاص میں چار بڑی خانقاہوں پر اجتماعی مجالس ہوئیں۔ مرکزی خانقاہ معلی صوفیہ امامیہ نوربخشیہ خپلو بالا میں مجالس سے پیرزادہ علامہ سید شمس الدین، مولانا سید مبارک علی، سید ہدایت ، خانقاہ معلی ہیپی میں مولانا محمد باقر، باقرپی گون خانقاہ میں مجالس سے مولانا محسن نے خطاب کیا۔ محلوں کرامینگ مولانا احمد علی ، کھانسر۔ سید منور علی ، بانپی، سید الیاس ، برقچھن ژھر، سید مختار، غرالٹی، سید مبارک علی، ہچھی۔اخوند مہدی، ہلانکھونگ مولانا موسی علی صدیقی ، ڈنس آخوند محمد تقی، اور ڈوقسہ میں مجالس سے حامد حسن نے خطاب کیا۔
مشہ بروم میں سرمو میں سید عباس علی عادل گلشن کبیری، حانقاہ تھگس میں مجالس سے سید محمد نورانی سید اظہر ،سید اکبر شاہ اور سید لیاقت جبکہ مسجد امیر کبیر تھگس تھولدی ڈھنگ میں آخوند اقبال نے مجالس سے خطاب کیا۔ ہلدی میں مجالس سے سید محمد نعیم اور سید محمد ابراہیم گلشن کبیر، ، غورسے میں علامہ سید محمد شاہ الموسوی، اخوند غلام مہدی و دیگر نے پڑھائی۔ سلینگ میں سید محمد شاہ، سلینگ گون میں مولانا شیر علی ، مچلو میں میر واعظ علامہ سید منیر حسین کاظمی ،مفتی اعظم سید محمد شاہ تھلوی، اخوند فدا حسین فیضی، اخوند محمد ، مولانا محمد حسن، مولانا علی موسیٰ، تلس میں مولانا محمد علی اسد، کاندے میں مولانا سید طاہر حسین، بلے گون میں اخوند فداعلی، ہوشے میں مولانا سید حسن شاہ اور سید انور حسین نے مجالس محرم الحرام سے خطاب کیا۔
خانقاہ معلی صوفیہ امامیہ نوربخشیہ گلشن کبیر میں مجالس سے سید خورشید عالم، مولانا نور محمد نوری، سید عباس الموسوی و دیگر نے خطاب کیا۔
سلترو میں مندگ سیتھ غا غلو سکتژے میں علامہ شخ یونس ، مولانا محمد الطاف ، مولانا میثم اور اخوند نور علی ، مولانا محمد اختر ، سید علی گلشن کبیر ,، سید ابراہیم گلشن کبیر ، گپ کھور میں مولانا طاہر حسین، اور مولانا سید حسن شاہ او راخوند ابراہیم نے شہادت شہدائے کربلا بیان کیا۔
کونیس کی خانقاہ معلی صوفیہ امامیہ نوربخشیہ میں مجالس سے مولانا عبد الرحیم نے مجالس برپا کیں.
کھرکوہ بلغار ڈغونی تھلے میں خانقاہ معلی ڈغونی میں مجالس سے مولانا غلام مہدی انجم، مولانا شیر علی، خانقاہ معلی کھرکو مندک میں مولانا حافظ زاہد علی حافظی، خانقاہ معلی کھرکوہ گربونگ میں سید بشارت علی، خانقاہ معلی کھرکوہ لہر میںمولانا غلام مہدی اور دیگر نے خطاب کیا۔ خانقاہ معلی نوربخشیہ بلغار میں مجالس سے سید محمد شاہ، سید صادق شاہ اور علامہ الحاج شیخ محسن اشراقی نے غم حسین ؑ و شہدائے کربلا بیان کیا۔ تھلے میں علامہ سید مہدی شاہ تھلوی کے علاوہ محلوں کی مساجد میں بھی علمائے کرام نے شہدائے کربلا کی سیرت اور قربانی پر روشنی ڈالی۔ مسجد حیدر کرار صوفیہ امامیہ نوربخشیہ کورو میں مجالس سے مولانا سید علی الموسوی اور مولانا اشتیاق کوروی نے خطاب کیا۔
خانقاہ معلی صوفیہ امامیہ نوربخشیہ شگر خاص میں علامہ سید ِحسن شاہ شگری اور علامہ سید محمد عراقی ، خانقاہ معلی صوفیہ امامیہ نوربخشیہ چھورکاہ شگر میں علامہ تنویر جوہری ، خانقاہ معلی صوفیہ امامیہ نوربخشیہ نیالی شگر میں سید الیاس اور سید ریاض الاسلام ، خانقاہ معلی الچوڑی شگر میں سید علی الموسوی ، خانقاہ معلی سگلدو میں مولا ابراہیم خلیل ، وزیرپورشگر میں سید حبیب اللہ کاظمی ، خانقاہ معلی صوفیہ امامیہ نوربخشیہ حشوپی شگر اور مسجد آل عباؑ صوفیہ امامیہ نوربخشیہ خوبانستان(فڑینگ بنگمہ) شگر میں سید خلیل اللہ عرفانی جامعہ مسجد خدیجۃ الکبری ، ترو پی شگر مولانا غلام رسول ، گلاب پور مسجد زینب علیاغوروپی کھور میں2علامہ یونس سلتروی ، مولانا حسنین ترابی اور شیخ عبدالرحمان اسفرائنی ، سین کھور شگر میں مولانا محمد جان نے مجالس سے خطاب کیا۔
راولپنڈی ۔ اسلام آباد میں خانقاہ معلی سید محمد نوربخش صوفیہ امامیہ نوربخشیہ امر پورہ راولپنڈی میں علامہ سید علی الموسوی، واہ کینٹ مسجد نوربخشیہ بھابڑا میں مجالس سے علامہ سید بشارت حسین الموسوی تھگسوی ، خانقاہ معلی و جامع مسجد شاہ قاسم فیض بخش صوفیہ امامیہ نوربخشیہ علی پور اسلام آباد میں مولانا اعجاز حسین غریبی ، شیخ وقاص علی ،مولانا تنویر حیدر ، مولانا سخاوت ولی ، مولانا اعجاز کاندے اور مولانا عبد الحمید نے مجالس سے خطاب کیا۔ جامع مسجد شاہ ہمدان نوربخشیہ چکری روڈ روالپنڈی میں سید شہاب الدیں تھگسوی نے مجالس سے خطاب کیا۔ جامع مسجد صوفیہ امامیہ نوربخشیہ اسلام آباد میں مولانا حافظ ذاکر نے مجالس سے خطاب کیا۔
لاہور میں جامع مسجد صوفیہ امامیہ نوربخشیہ سین اپ میں مولاناحامد علی کرخی نے خطاب کیا۔
کراچی میں جامع مسجد صوفیہ امامیہ نوربخشیہ محموداباد کراچی میں منعقدہ مجالس سے علامہ شیخ سکندر حسین ، مولانا سراج علی سراجی ، مولانا حسنین ، مولانا لقاء عباس نے خطاب کیا۔ مدرسہ آمیر کبیر صوفیہ امامیہ نوربخشیہ پختون آباد منگھو پیر کراچی میں مجالس سے سراج الحق سراجی ، مولانا اسحاق شگری ، مولانا یوسف تھلوی ، مولانا عارف علی تھلوی ، مولانا مشرف نے خطاب کیا۔
مکتب صفہ صوفیہ امامیہ نوربخشیہ کورنگی گلگت کالونی کراچی میں مولانا محمد علی درویش،مولانا مشرف حسین سبطین شگری،مولانا غلام حسین ،مولانا کلیم اللہ کھانے،مولانا علی احمد شگری،مولانا کرامت حسین سبحانی،مولانا رجب علی نورانی ہریکونی نے مجالس سے خطاب کیا.
مسجد صوفیہ امامیہ نوربخشیہ کوئٹہ میں مجالس سے مولانا محمد ابراہیم تھلوی نے خطاب کیا۔


دیگر تحریریں