پیرزادہ سید شمس الدین کا دورہ شگر ، جمعہ کے اجتماع سے خطاب اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں


18/09/2021

پیرزادہ سید شمس الدین کا دورہ شگر ، جمعہ کے اجتماع سے خطاب اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں
شگر[سید اذلان شاہ سے ] پیرزادہ سید شمس الدین کا دورہ شگر ، جمعہ کے اجتماع سے خطاب اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں، تفصیلات کے مطابق جانشین پیر طریقت الحاج پیرزادہ سید شمس الدین نے وزیر پور شگر کا دورہ کیا اور خانقاہ معلی دوملدو وزیر پور میں جمعہ کا خطبہ دیا ۔ انہوں نے اپنے خطبے میں اتحاد و اتفاق پر زور دینے کے ساتھ تصوف و صفا قلبی کے موضوع پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ پیرزادہ صاحب نے میرواعظ سید طہ الموسوی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی نیز مولانا حسنین کے گھر تعزیت کے لئے بھی گئے۔ اس کے علاوہ اہل علاقہ سے بھی مذہبی امور کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی ۔


دیگر تحریریں