یہ نماز تہجد سے پہلے پڑھی جاتی ہے۔ پہلی رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد آیۃ الکرسی خالدون تک اور دوسری رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد اَمَنَ الرَّسُوْلُ سے عَلَی الْقَوْمِ الْکَافِرِیْنَ تک پڑھے۔ نیت یہ ہے۔ اُصَلِّیْ صَلوٰۃَ قِیَامِ اللَّیْلِ رَکْعَتَیْنِ قُرْبَۃً اِلَی اللّٰہِ۔
مزید پڑھیں;نماز اوابین
چھ رکعتوں پر مشتمل یہ نماز مغرب اور عشاء کے درمیان پڑھی جاتی ہے۔ ہر رکعت میں فاتحہ کے بعد سورۂ اخلاص تین بار پڑھی جائے۔نیت یہ ہے۔ اُصَلِّیْ صَلوٰۃَ الْاَوَّابِیْنَ رَکْعَتَیْنِ قُرْبَۃً اِلَی اللّٰہِ سلام کے بعد درود دس بار اور یہ دعا پڑھے۔ فَاِنَّہٗ کَانَ لِلاَوَّابِیْنَ غَفُوْراً
مزید پڑھیں;نماز غفیلہ

یہ نماز دینی اور دنیوی تمناؤں کی تکمیل کے لئے پڑھی جاتی ہے۔ دو رکعت پر مشتمل یہ نماز بھی مغرب اور عشاء کے درمیان پڑھی جاتی ہے پہلی رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد یہ آیت کریمہ پڑھی جائے۔ ِّ وَذَالنُّوْنِ اِذْ ذَّھَبَ مُغَاضِباً فَظَنَّ اَنْ لَنْ نَقْدِرَ عَلَیْہِ فَنَادیٰ فِی الظُّلُمٰتِ اَنْ لَّا […]
مزید پڑھیں;نماز نوم

یہ نماز دو رکعت ایک سلام پر رات کو سونے سے پہلے پڑھی جاتی ہے پہلی رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد آیۂ اَمَنَ الرَّسُوْلُ سے لے کر تا آخر ایک مرتبہ اور سورۂ اخلاص پندرہ مرتبہ پڑھے۔ دوسری رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد آیۂ قُل اِنَّمَا اَنَا بَشَرٌ مِّثْلُکُمْ یُوْحٰی اِلَیَّ اَنَّمَا اِلٰہُکُمْ […]
مزید پڑھیں;